پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مؤخر، اسلام آباد سے پشاور جانے والی سڑکیں کھول دی گئیں
پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ 4 اکتوبر تک مؤخر کیے جانے کے بعد خیبرپختونخوا سے اسلام آباد جانے والے اہم راستے بحال کر دیے گئے ہیں۔
موٹروے ایم ون اسلام آباد سے پشاور دونوں اطراف ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے، جبکہ جی ٹی روڈ این فائیو بھی بحال کر دی گئی۔
موٹروے پولیس کے مطابق ایم 14 ہکلہ تا کنڈل سیکشن اور ایم ون سے ہزارہ موٹروے کو ملانے والے لوپ پر بحالی کا کام تاحال جاری ہے۔
پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، جس کے باعث مختلف شاہراہیں اور موٹروے سیکشن بند کیے گئے تھے۔

