اسی طرح شانگلہ، نوشہرہ، شمالی وزیرستان، مہمند، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کے مراکز صحت بھی آؤٹ سورسنگ کے منصوبے کا حصہ ہوں گے۔
خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کے مطابق ہر صحت مرکز کو الگ پراجیکٹ تصور کیا جائے گا، جبکہ خواہشمند امیدواروں کو فارم 4 کے مطابق اپنی ترجیحات ظاہر کرنا ہوں گی۔
فاؤنڈیشن نے واضح کیا ہے کہ مراکز صحت کی مینجمنٹ اور آپریشنز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورس کیے جائیں گے، جس کے لیے اہل اور تجربہ رکھنے والی فرموں، تنظیموں اور جوائنٹ وینچرز سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
خیبر پختونخوا کے 37 مراکز صحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن نے صوبے کے 37 مراکز صحت کی مینجمنٹ اور آپریشنز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فاؤنڈیشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد صحت کی سہولیات کا معیار، رسائی اور کوریج بہتر بنانا ہے۔
دیر لوئر، ہنگو، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کرم، لکی مروت، اورکزئی، بونیر، پشاور، سوات سمیت دیگر اضلاع کے مراکز صحت اس منصوبے میں شامل ہیں۔
فاؤنڈیشن نے اہل اور تجربہ کار فرمز، تنظیموں اور جوائنٹ وینچرز سے دلچسپی کے اظہار کی درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ہر مرکز صحت کو الگ پراجیکٹ تصور کیا جائے گا۔

