ایشین گیمز: شجر عباس 200 میٹر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستان کے شجر عباس نے 200 میٹر دوڑ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدیداران نے شجر عباس کو کامیابی پر مبارکباد دی۔
شجر عباس پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 40 منٹ پر 200 میٹر دوڑ کے سیمی فائنل میں حصہ لیں گے۔

