امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے کہا ہے کہ نومبر کے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کیے جا سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو فی الحال یقین نہیں کہ ایران امریکا کے مطالبات مانے گا، تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ٹرمپ اپنا مؤقف تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔ یہ بھی واضح نہیں کہ اگر حملے ہوئے تو ان کی نوعیت اور شدت کیا ہوگی۔
اخبار کے مطابق ایران نے تجویز دی ہے کہ اگر امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کر دے تو ایران آبنائے ہرمز کھولنے اور جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر بات کر سکتا ہے۔
اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ نے جنگ بندی کی پیش کش بھی کی تھی۔

