روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کے گرد جاری تنازع کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بحران کا کوئی متبادل فوجی حل نہیں۔
پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، ایران کی صورتحال پر گفتگو
پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی ہفتے کے موقع پر ہوئی۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ایران سے متعلق حالیہ پیش رفت بھی خصوصی طور پر زیر بحث آئی۔
دونوں فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے گرد پیدا ہونے والے بحران کا حل سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق ماسکو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور اختلافات کو سیاسی و سفارتی طریقوں سے حل کرنے کی حمایت جاری رکھے گا۔
بیان میں روس نے موجودہ بحران کو امریکا اور اسرائیل کے اقدامات سے منسلک کرتے ہوئے ان اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا۔

