تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے کی تجویز
تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو ہونے والے لانگ مارچ کو 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ تجویز پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی گئی، جس پر مشاورت جاری ہے۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، حکومت کے سکیورٹی انتظامات اور احتجاج کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بعض رہنماؤں نے لانگ مارچ مؤخر کرکے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کی تجویز دی ہے۔
تاہم لانگ مارچ مؤخر کرنے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ پارٹی کے بعض رہنما احتجاج مقررہ شیڈول کے مطابق 27 ستمبر کو ہی کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

