Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

لکی مروت: پولیس کا کامیاب آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 خوارج ہلاک

نومبر 4, 2026

ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب

نومبر 4, 2026

عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما

نومبر 4, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ
اہم ترین

افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ

amirraoamirraoستمبر 24, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان 23 ستمبر 2026 کو افغان سرزمین سے پاکستان میں ڈرونز کے ذریعے کی جانے والی دانستہ اور غیر قانونی دراندازی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے، یہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور جارحیت کی ایک سنگین اور ناقابلِ قبول کارروائی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی برسوں سے افغان طالبان حکومت اور اس کے متعلقہ فریقوں کو افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور ان کے معاون نیٹ ورکس کی مسلسل موجودگی کے بارے میں اپنی شدید تشویش سے آگاہ کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف ان نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور قابلِ اعتماد و قابلِ تصدیق اقدامات کرنے کے بجائے، افغان طالبان حکومت نے پاکستان کے خلاف دشمنانہ ڈرون کارروائیوں کے ذریعے صورتِ حال کو مزید کشیدہ کرنے کا راستہ اختیار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے تمام درانداز ڈرونز کا بروقت سراغ لگایا، انہیں ٹریک کیا اور ان کے اپنے متعین اہداف تک پہنچنے سے قبل ہی انہیں ناکارہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں حملے کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اپنے دفاع کے حق کے استعمال میں پاکستان نے افغانستان میں ایسے 10 مقامات پر درست اور محدود فضائی و ڈرون حملے کیے جہاں سے یہ ڈرونز لانچ کیے جاتے تھے اور ذخیرہ کیے جاتے تھے، یہ حملے درست، متناسب اور محدود نوعیت کے تھے اور صرف ان مخصوص فوجی اہداف تک محدود رہے جو پاکستان کے خلاف ہونے والے حملوں کی کوشش سے براہِ راست منسلک تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان افغان سرزمین سے ہونے والے حملوں کو، خواہ وہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ہوں یا خود افغان طالبان حکومت کی جانب سے، نہ قبول کرے گا اور نہ برداشت کرے گا، پاکستان کی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان افغان طالبان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر پاکستان کے خلاف تمام دشمنانہ سرگرمیاں بند کرے اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے افغان سرزمین سے سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر، ٹھوس، قابلِ تصدیق اور مستقل اقدامات کرے،  افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف حملے کرنے یا دشمنانہ کارروائیاں انجام دینے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر
Next Article لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ
amirrao
  • Website

Related Posts

لکی مروت: پولیس کا کامیاب آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 خوارج ہلاک

نومبر 4, 2026

ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب

نومبر 4, 2026

عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما

نومبر 4, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین نومبر 4, 2026

لکی مروت: پولیس کا کامیاب آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 خوارج ہلاک

پولیس حکام کے مطابق مشکوک موٹر کار میں سوار دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر…

ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب

نومبر 4, 2026

عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما

نومبر 4, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.