اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے تحریک انصاف کے بیانات پر شدید تنقید کی۔
ثمر بلور اور بابر نواز خان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ تحریک انصاف اور اس کے کارکنوں نے ہمیشہ لا اینڈ آرڈر کو چیلنج کیا۔
ثمر بلور: تربیلا کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں تشویش ناک ہیں۔
بابر نواز خان نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے الزامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی باتوں سے سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

