مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے کشمیر کونسل کی خالی 4 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔
12 اکتوبر کو قانون ساز اسمبلی ہال میں پولنگ ہوگی، پولنگ کا وقت صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔
امیدواران یکم اکتوبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ حتمی فہرست 9 اکتوبر کو جاری ہوگی۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 2 اکتوبر کو ہوگی، اپیلوں پر سماعت اور فیصلے 6 اکتوبر کو ہوں گے۔
پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور فوری نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

