Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
اہم ترین

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

amirraoamirraoاکتوبر 21, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  •  پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم کو 2 سال میں 13 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 20 کروڑ ڈالر تک لے جانے پر اتفاق ہوا ہے، مصنوعی ذہانت، دفاع، صحت، تجارت، تعلیم اور سیاحت سمیت متعدد شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کی 20 مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے شرکت کی، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط بھی کر دیئے۔

پاکستان اور مالدیپ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا۔ اس کے علاوہ انسدادِ منشیات، سماجی تحفظ اور طبی شعبے میں اشتراکِ عمل کے حوالے سے بھی اتفاق کیا گیا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان اور مالدیپ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے درمیان تعاون جبکہ طبی ماہرین کی بھرتی کے حوالے سے بھی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا۔

دونوں ممالک نے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے اور بحری سلامتی کے حوالے سے باہمی اشتراک کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

پاکستان اور مالدیپ نے زراعت اور ماہی گیری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے بھی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا، تجارتی روابط کو مضبوط بنانے کیلئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور مالدیپ کی اسٹیٹ ٹریڈنگ آرگنائزیشن کے درمیان تجارتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت بھی شامل ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور مالدیپ کی وزارتِ تعلیم کے درمیان اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، فنی و پیشہ ورانہ تربیت، نوجوانوں کی ترقی اور کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا، اس کے علاوہ پاکستان کی نیشنل پولیس اکیڈمی اور مالدیپ پولیس سروس کے نیشنل کالج آف پالیسی اینڈ لاء انفورسمنٹ، جبکہ دونوں ممالک کے سول سروس کمیشنز کے درمیان بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک نے سیاحتی شعبے میں تعاون بڑھانے، فنونِ لطیفہ، ثقافت اور تاریخی ورثے کے تحفظ و فروغ اور فضائی روابط بہتر بنانے کیلئے بھی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا۔

دوطرفہ تجارت میں اضافے کا فیصلہ

بعدازاں مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مالدیپ کے صدر کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں، 11 سال بعد مالدیپ کے کسی صدر کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے، دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہو چکے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے تعلقات مختلف شعبوں میں مضبوط ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مالدیپ کے ساتھ تعمیری اور مثبت بات چیت ہوئی، ملاقات میں اقتصادی تعاون، تجارت، تعلیم، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مالدیپ کے طلبہ کی بڑی تعداد پاکستانی اداروں میں زیر تعلیم ہے، پاکستانی ڈاکٹرز اور معاون طبی عملہ مالدیپ میں انسانیت کی خدمت کر رہا ہے، برادر ملک کی حیثیت سے مالدیپ کی مزید ضروریات کو بھی پورا کر کے خوشی ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری پر صدر معیزو کو مبارکباد دیتا ہوں، مالدیپ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، طے پانی والی مفاہمتی یادداشتوں کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات کی ایک تاریخ ہے، دونوں ممالک کے قریبی بردارانہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پر اتفاق ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 سال میں دوطرفہ تجارتی حجم کو 13 ملین سے بڑھا کر 200 ملین ڈالر تک لے جانے پر اتفاق ہوا ہے، تجارتی حجم میں اضافے کیلئے کوششوں کو تیز کریں گے، مالدیپ کو آئی ٹی کے شعبے میں تکنیکی معاونت فراہم کریں گے، مالدیپ اپنے ملک میں تیزی سے ڈیٹا سنٹرز بنا رہا ہے، امید ہے کہ صدر مالدیپ محمد معیزو کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ مالدیپ مسئلہ فلسطین کی بھرپور حمایت کرتا ہے، پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کیلئے اصولی مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان تنازعات کے پر امن حل پر یقین رکھتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور سلامی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کا بھارتی فیصلہ ناقابل قبول ہے، عالمی سطح پر تسلیم شدہ معاہدوں پر عملدرآمد تمام ملکوں کی ذمہ داری ہے، پانی کا بطور ہتھیار استعمال برداشت نہیں کریں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کا بہت واضح مؤقف ہے کہ پانی ہماری ریڈلائن ہے، پاکستان کا پانی روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی۔

پاکستان مالدیپ بزنس فورم تجارتی و اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھولے گا: صدر مالدیپ

صدر مالدیپ ڈاکٹر محمد معیزو نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھرپور استقبال اور مہمان نوازی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کامشکور ہوں، دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے 60 سال باہمی تعاون پر مبنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال ہوا، ہم نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، تعلیم، صحت، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قیادت سے علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی، دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والی 20 مفاہمتی یادداشتیں اہم پیشرفت ہیں، دستیاب مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو نئی جہت دینی ہے۔

صدر مالدیپ نے کہا کہ آئندہ 2 سال میں تجارتی حجم کو 20 کروڑ ڈالر تک لے جانے کیلئے مشترکہ کاوشیں کریں گے، پاکستان، مالدیپ بزنس فورم میں تجارتی و اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، بزنس فورم سے دوستی کو باہمی فائدے کی سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے کا موقع ملے گا، پاکستان بزنس فورم کاروباری رہنماؤں اور سرمایہ کاروں کو قریب لانے کا ذریعہ بنے گا۔

ڈاکٹر محمد معیزو کا کہنا تھا کہ یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت وفود کے تبادلوں کو وسعت دیں گے، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹائزیشن سمیت جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، پاکستان کی طرف سے فنی معاونت کے پروگرام کے تحت تعاون بڑھائیں گے، ماحولیاتی تبدیلیاں ہماری سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleاسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن کا شیڈول جاری
Next Article خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ
amirrao
  • Website

Related Posts

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین اکتوبر 29, 2026

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

قصور: کنگن پور کے گاؤں محمود خانیکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی…

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.