مریم نواز کا آسٹیوپوروسس سے بچاؤ اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے عوامی آگاہی پر زور
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ آسٹیوپوروسس ڈے کے موقع پر ہڈیوں کی کمزوری سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور علاج سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہڈیوں کی کمزوری ایک خاموش بیماری ہے، جس کی واضح علامات اکثر ہڈی ٹوٹنے سے پہلے ظاہر نہیں ہوتیں۔ ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کے لیے کیلشیم، وٹامن ڈی اور پروٹین سے بھرپور متوازن غذا ضروری ہے۔
مریم نواز شریف کے مطابق حکومت پنجاب مختلف ہیلتھ پروگرامز، پینل میں شامل اسپتالوں اور موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے شہریوں کو طبی سہولیات، ابتدائی تشخیص اور غذائی مشاورت فراہم کر رہی ہے۔

