Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»ایک ہی ملک میں دو خارجہ پالیسیاں ناممکن، خیبرپختونخوا میں آئین کے تحت اقدامات کیے: عطا تارڑ
اہم ترین

ایک ہی ملک میں دو خارجہ پالیسیاں ناممکن، خیبرپختونخوا میں آئین کے تحت اقدامات کیے: عطا تارڑ

amirraoamirraoاکتوبر 13, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  •  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ایک ملک میں 2 خارجہ پالیسیاں نہیں ہو سکتیں، خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کی عملداری ختم ہو چکی تھی، امید ہے اب خیبرپختونخوا کے حالات میں بہتری آئے گی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو بریف کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ پالیسی پر اتفاق رائے کیلئے متعدد بار مذاکرات کی کوشش کی، تاہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا انسداد دہشتگردی کے مربوط اقدامات پر آمادہ نہیں ہوئے، آئین کے تحت اقدامات کیے، اب صوبائی میں کوئی دہشت گردوں کا حامی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور مشترکہ پالیسی کے بارے میں مذاکرات کر رہے تھے، وفاقی حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، خیبرپختونخوا کے عوام نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے اقدام کا خیرمقدم کیا، امیدہے اب خیبرپختونخوا کے حالات میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ملک کی دو خارجہ پالیسیاں نہیں ہو سکتیں، ایک طرف ہم افغانستان کے حوالے سے بات چیت اور سفارتی کوششیں کر رہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کی جائیں اور عبوری افغان حکومت قابل اعتبار اقدامات کرے تاکہ افغان سرزمین پاکستان کے اندر دہشت گردانہ حملوں کیلئے استعمال نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری طرف صوبائی حکومت کی عبوری افغان حکومت کے بارے میں الگ پالیسی ہے، دہشت گردی کے خلاف ایک ہی ملک میں دو مختلف پالیسیاں کیسے ہو سکتی ہیں؟ آئین سازوں نے ان دفعات کو آئین میں ایسے ہی حالات سے نمٹنے کیلئے شامل کیا تھا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ صوبے میں حکمرانی کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا تھا، امن و امان کی صورتحال بھی مکمل طور پر خراب ہوگئی تھی، دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے ذریعے اب تک خیبر پختونخوا حکومت کو تقریباً 800 ارب روپے فراہم کئے جا چکے ہیں، سوال یہ ہے کہ یہ بہت بڑی رقم ہے، اسے دہشت گردی کے خلاف کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) قائم کرنے پر کیوں خرچ نہیں کیا گیا؟ یہ رقم خیبر پختونخوا میں سیف سٹی کیمرے نصب کرنے کے لئے کیوں استعمال نہیں ہوئی؟

انہوں نے کہا کہ پرتشدد انتہاء پسندی کے خلاف موثر بیانیہ تشکیل دینے پر یہ رقم کیوں خرچ نہیں کی گئی؟ فرانزک لیبارٹری قائم کرنے یا پولیس کے لئے جدید آلات خریدنے کی غرض سے یہ وسائل کیوں استعمال نہیں کئے گئے؟

ان کا کہنا تھا کہ چند ہفتے قبل خیبر پختونخوا میں کوہاٹ کا دورہ کیا جہاں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا، میں نے ہسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کی، شہداء کے گھروں پر بھی گیا، خیبر پختونخوا میں لوگ ہر ممکن طریقے سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، شدید مشکلات اور تکالیف برداشت کرنے کے باوجود زخمی افراد کے عزم اور حوصلے میں کوئی کمی نہیں تھی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جو حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت اور صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہو، وہ دہشت گردوں کے ساتھ مل کر ان کی سرگرمیوں کو فروغ کیسے دے سکتی ہے؟ صوبے میں سیاست، دہشت گردی اور جرائم کے درمیان ایک مبینہ گٹھ جوڑ موجود تھا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 6 مسافر جاں بحق
Next Article کے پی میں گورنر راج: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب
amirrao
  • Website

Related Posts

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین اکتوبر 29, 2026

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

قصور: کنگن پور کے گاؤں محمود خانیکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی…

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.