Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی
اہم ترین

ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی

amirraoamirraoاکتوبر 12, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  • گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے، صوبے کے معاملات کو احسن انداز میں چلانا ہماری ذمہ داری ہے، خیبرپختونخوا کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال، دہشتگردی کے خاتمے، سکیورٹی اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کے پی میں امن وامان کی بحالی کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، صوبے کے لوگ امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، ہمیں اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر مرکوز کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا، پولیس اور سی ٹی ڈی کی ڈیمانڈ پوری کر دی گئی ہیں، ہم ڈویلپمنٹ پر قربانی دے سکتے ہیں سکیورٹی پر نہیں، دہشت گردی کے خلاف ہمارے اقدامات واضح نظر آئیں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، امن ہوگا تو وسائل اور مواقع بروئے کار لائے جا سکیں گے۔

وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں امن کیلئے تمام ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت ایک پیچ پر ہے، صوبے کے عوام دہشت گردی سے نجات اور امن چاہتے ہیں، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط کریں گے، خیبرپختونخوا پولیس کو درکار جدید اسلحے کی فراہمی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل شہادتیں دے رہی ہے، صوبائی حکومت لیڈ کرے گی تو خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت سکیں گے، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں امن کیلئے ہر طرح کی ذمہ داری پوری کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے بار ہا درخواست کی کہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ بنیں، ان کا خیال تھا کہ سڑکیں بلاک کر کے صوبے میں آگ لگا دیں گے، پر امن رہنے پر عوام کو سراہتا ہوں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleوفاق کے پاس خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا: اسحاق ڈار
Next Article خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی: عطااللہ تارڑ
amirrao
  • Website

Related Posts

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین اکتوبر 29, 2026

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

قصور: کنگن پور کے گاؤں محمود خانیکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی…

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.