Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نومبر 3, 2026

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»کرنٹ سے ہاتھ کھونے والی بچی کے تمام علاج کا خرچ پیسکو کو اٹھانے کا حکم
اہم ترین

کرنٹ سے ہاتھ کھونے والی بچی کے تمام علاج کا خرچ پیسکو کو اٹھانے کا حکم

amirraoamirraoاکتوبر 10, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے بجلی کے کرنٹ سے دونوں ہاتھ گنوانے والی 9 سالہ بچی لبابہ کے علاج، جدید مصنوعی اعضا اور بحالی کے اخراجات ادا کرنے سے متعلق صدرِ پاکستان کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کی درخواست مسترد کر دی۔

جسٹس اعظم خان کی عدالت نے کیس کا 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں پیسکو کی درخواست خارج کرتے ہوئے متاثرہ بچی کے علاج اور بحالی کے انتظامات سے متعلق حکم برقرار رکھا گیا۔

عدالت نے پیسکو کو ہدایت کی کہ بچی لبابہ کی آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن، راولپنڈی سے جامع طبی جانچ کرائی جائے، پیسکو بچی کے جدید مصنوعی اعضا، علاج اور بحالی کے تمام اخراجات برداشت کرنے کی پابند ہوگی۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ اگر ضروری علاج یا مصنوعی اعضا کی سہولت پاکستان میں دستیاب نہ ہوئی تو پیسکو کو بیرونِ ملک علاج کے اخراجات بھی ادا کرنا ہوں گے۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ذمہ داری صرف بلا تعطل بجلی فراہم کرنا نہیں، بلکہ انسانی جانوں کا تحفظ اور حفاظتی تقاضوں کو پورا کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔

وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ ضمیر الدین نے کیس کی پیروی کی۔

جولائی 2021 میں خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے پیر قلعہ میں 11 ہزار وولٹ کی بجلی کی لائن گرنے سے بچی لبابہ شدید جھلس گئی تھی، حادثے کے نتیجے میں اس کے دونوں ہاتھ کاٹنے پڑے، جس کے باعث وہ مستقل معذوری کا شکار ہو گئی۔

بچی کے اہلِ خانہ نے معاوضے اور علاج کی فراہمی کے لیے وفاقی محتسب سے رجوع کیا تھا، وفاقی محتسب نے ابتدائی طور پر شکایت منظور کی، تاہم بعد ازاں نظرثانی اپیل میں فیصلہ تبدیل کر دیا گیا۔

بعد ازاں صدرِ پاکستان نے 30 اکتوبر 2025 کو اپنے فیصلے میں پیسکو کو بچی کے علاج اور مصنوعی اعضا کی فراہمی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی، جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے برقرار رکھا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleنواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی
Next Article لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا
amirrao
  • Website

Related Posts

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نومبر 3, 2026

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین نومبر 3, 2026

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے…

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.