مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی تردید، افواہ پھیلانے والا شخص گرفتار
حرمین شریفین کے حکام نے مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق مسجد الحرام میں ایک شخص کو خوف و ہراس پھیلانے اور زائرین کو ہراساں کرنے پر حراست میں لیا گیا۔ قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
حکام نے واضح کیا کہ مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کا دعویٰ غلط ہے اور واقعہ صرف ایک شخص کی جانب سے خوف و ہراس پھیلانے اور زائرین کو ہراساں کرنے سے متعلق تھا۔

