شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک
شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے عزم استحکام ویژن کے تحت دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے عزم کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں اور سکیورٹی فورسز کے جوان قوم کا سرمایۂ افتخار ہیں۔

