پاکستان میں ایس سی او نیشنل کوآرڈینیٹرز کا اجلاس آج شروع ہوگا
پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے نیشنل کوآرڈینیٹرز کا تین روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔
اجلاس میں تنظیم کے 10 رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈینیٹرز شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان کی 2026-27 کی صدارت کے پروگرام اور آئندہ اجلاسوں کی تیاریوں پر غور کیا جائے گا۔
تقریباً 2 سال بعد بھارتی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔ بھارتی وفد کی قیادت نیشنل کوآرڈینیٹر الوک امیتابھ دیمری کر رہے ہیں۔
پاکستان کی صدارت کے دوران علاقائی رابطہ کاری، اقتصادی تعاون، جدت اور عوامی روابط کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔
اجلاس 28 سے 30 ستمبر تک اسلام آباد میں جاری رہے گا اور آئندہ سال اسلام آباد میں ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

