Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نومبر 3, 2026

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»ٹیکس واجبات کے حتمی تعین سے پہلے بھی منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہوسکتی ہیں: عدالت
اہم ترین

ٹیکس واجبات کے حتمی تعین سے پہلے بھی منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہوسکتی ہیں: عدالت

amirraoamirraoستمبر 26, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  •  لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ٹیکس واجبات کے حتمی تعین سے قبل بھی منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کی جاسکتی ہیں، ٹیکس سیسمنٹ کا حتمی فیصلہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرنے کے لیے لازمی پیشگی شرط نہیں۔

عدالت نے ٹیکس کارروائی مکمل ہونے تک فوجداری کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی ایف آئی آرز اور تحقیقات ختم کرنے کے لیے دائر 19 آئینی درخواستیں خارج کردیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا، بینچ کے رکن جسٹس خالد اسحاق نے 31 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ انکم ٹیکس قوانین اور اینٹی منی لانڈرنگ قانون کے مقاصد الگ الگ ہیں، ٹیکس کا حساب لگانا، ٹیکس واجبات کا تعین اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات دو مختلف قانونی معاملات ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت منی لانڈرنگ ایک الگ جرم ہے، اس لیے صرف اس بنیاد پر تحقیقات نہیں روکی جاسکتیں کہ متعلقہ ٹیکس اتھارٹی نے ابھی ٹیکس واجبات کا حتمی تعین نہیں کیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ٹیکس قوانین میں سیسمنٹ، اپیل اور ریکوری کا اپنا مکمل طریقہ کار موجود ہے، جبکہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں فوجداری قانون کے تحت الگ کارروائی ہوسکتی ہے۔

فیصلے کے مطابق منی لانڈرنگ کے لیے کسی بنیادی جرم یا غیر قانونی ذریعے کا وجود ضروری ہے، تاہم بنیادی جرم میں پہلے ملزم کو سزا ملنا لازمی نہیں۔

پراسیکیوشن کو شواہد کے ذریعے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ متعلقہ رقم یا جائیداد مجرمانہ ذریعے سے حاصل ہوئی اور ملزم کو اس غیر قانونی ذریعے کا علم تھا، الزامات حتمی طور پر ثابت ہوئے یا نہیں، اس کا فیصلہ شواہد کی بنیاد پر مجاز عدالت کرے گی۔

دورانِ سماعت درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ جب تک ایف بی آر ٹیکس سیسمنٹ مکمل کرکے واجبات کا حتمی تعین نہیں کرتا، اس وقت تک منی لانڈرنگ کے تحت فوجداری کارروائی شروع نہیں کی جاسکتی، درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ ٹیکس معاملہ مکمل کیے بغیر فوجداری کارروائی آئین کے آرٹیکل 4 اور 10-A کے منافی ہے۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اپنایا کہ ٹیکس قوانین میں سیسمنٹ، اپیل اور ریکوری کا مکمل طریقہ کار موجود ہے، اس لیے پہلے ٹیکس معاملہ طے ہونا چاہیے اور اس کے بعد منی لانڈرنگ سے متعلق کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب ایف بی آر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹیکس سیسمنٹ اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات الگ قانونی معاملات ہیں، منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے ٹیکس واجبات کا حتمی تعین ضروری نہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے دستیاب شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرسکتے ہیں۔

عدالت نے درخواست گزاروں کے اس مؤقف سے اتفاق نہیں کیا اور واضح کیا کہ دونوں قوانین کے مقاصد، دائرہ کار اور قانونی طریقہ کار مختلف ہیں، اس لیے ایک کارروائی کو دوسری کارروائی کی تکمیل سے مشروط نہیں کیا جاسکتا۔

فیصلے میں سپریم کورٹ کے تاج انٹرنیشنل سے متعلق فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا اور قرار دیا گیا کہ مذکورہ فیصلہ موجودہ مقدمات پر اسی طرح لاگو نہیں ہوتا، عدالت نے واضح کیا کہ موجودہ مقدمات میں تحقیقات جاری ہیں اور الزامات کا حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ تفتیش کے مرحلے پر صرف الزامات کی بنیاد پر حتمی جرم ثابت نہیں سمجھا جاسکتا، تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے شواہد کی بنیاد پر متعلقہ فورم یہ فیصلہ کرے گا کہ منی لانڈرنگ کا جرم ثابت ہوتا ہے یا نہیں۔

عدالت نے ان قانونی نکات کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کی ایف آئی آرز اور تحقیقات ختم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام 19 آئینی درخواستیں خارج کردیں۔ 

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleپاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن، 750 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط
Next Article اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا
amirrao
  • Website

Related Posts

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نومبر 3, 2026

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین نومبر 3, 2026

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے…

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.