Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نومبر 3, 2026

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»Uncategorized»جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی پنشن مراعات سے متعلق درخواست خارج
Uncategorized

جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی پنشن مراعات سے متعلق درخواست خارج

amirraoamirraoاکتوبر 14, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  • لاہور ہائیکورٹ نے سابق جج جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی پنشن مراعات سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

جسٹس عاصم حفیظ نے قرار دیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 199 کی شق (5) کے تحت ہائیکورٹ کو اس نوعیت کی عدالتی نظرثانی کے دائرہ اختیار سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، جبکہ ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل کمیٹی اور چیف جسٹس کے فیصلے کو آئینی درخواست کے ذریعے چیلنج نہیں کیا جا سکتا، عدالت نے درخواست میں ترمیم کی استدعا بھی مسترد کرتے ہوئے مرکزی آئینی درخواست اور ترمیمی درخواست دونوں خارج کر دیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے جاری کردیا، جسٹس عاصم حفیظ نے فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار نے پنشن سے متعلق مراعات کے حصول کے لیے درخواست دی تھی، جس کا جائزہ لاہور ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل کمیٹی نے لیا، تاہم کمیٹی نے اس کی منظوری نہیں دی، بعد ازاں کمیٹی کی سفارشات چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے سامنے پیش کی گئیں، جنہوں نے درخواست مسترد کر دی۔

اس فیصلے سے درخواست گزار کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے 11 مئی 2026 کے خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا، جسے آئینی درخواست میں چیلنج کیا گیا تھا۔

فیصلے کے مطابق درخواست کی سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے پیش ہونے والے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا۔

جسٹس عاصم حفیظ نے فیصلے میں مزید قرار دیا کہ آئین کے آرٹیکل 199 کی شق (5) کے تحت ہائی کورٹ، اس کے ججز پر مشتمل کمیٹیاں اور چیف جسٹس ادارے کے ایک مربوط حصے کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہیں اس نوعیت کے عدالتی نظرثانی کے دائرہ اختیار میں نہیں لایا جا سکتا۔

آئینی شق میں کسی ایک مخصوص جج کے بجائے ہائی کورٹ کا ذکر کیا گیا ہے، اس لیے متعلقہ سفارشات اور چیف جسٹس کی توثیق کو الگ کرکے اس بنیاد پر چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جس کام کی براہ راست اجازت نہیں، اسے درخواست میں ترمیم کے ذریعے بالواسطہ طور پر بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا، فیصلے میں ادارہ جاتی ہم آہنگی اور عدالتی احترام برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست کے حقائق میں ایسی کوئی بنیاد موجود نہیں جس پر آئینی دائرہ اختیار استعمال کیا جا سکے، چنانچہ جسٹس عاصم حفیظ نے جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی پنشن مراعات سے متعلق آئینی درخواست اور درخواست میں ترمیم کی استدعا دونوں خارج کر دیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleایمرجنسی کے نفاذ پر خیبرپختونخوا میں کاروبار معمول کے مطابق کھل گئے
Next Article ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
amirrao
  • Website

Related Posts

بھارت میں انتخابی فہرستوں پر تنازع شدت اختیار کر گیا، نئی دہلی میں بڑا احتجاج

نومبر 3, 2026

ٹارگٹ بیٹنگ اور بولنگ میں اچھا پرفارم کرنا ہے: شاداب خان

اکتوبر 26, 2026

ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی

اکتوبر 21, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین نومبر 3, 2026

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے…

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.