Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا
اہم ترین

لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا

amirraoamirraoاکتوبر 10, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  • لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت ایمرجنسی پروہیبیشن آرڈر کو برقرار رکھنے، تبدیل کرنے یا کالعدم قرار دینے کا اختیار فوڈ اتھارٹی کو حاصل ہے، مجسٹریٹ کو قانون میں اختیار دیے بغیر ایسا حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرور نہنگ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آئینی درخواست منظور کرتے ہوئے10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 16 اکتوبر 2024 کو بورے والا میں ملتان روڈ پر واقع بورے والا آئل مل کا معائنہ کیا، اس دوران ایک گاڑی میں تقریباً 30 ہزار لیٹر رینڈرڈ فیٹ آئل موجود تھا، تاہم موقع پر تیل کی جانچ کا مطلوبہ ریکارڈ اور تجزیاتی سرٹیفکیٹ دستیاب نہیں تھے۔

فوڈ اتھارٹی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی دفعہ 18 کے تحت ایمرجنسی پروہیبیشن آرڈر جاری کیا، جبکہ اسی روز تھانہ صدر بورے والا میں مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق آئل مل کے مالک نے مجسٹریٹ دفعہ 30 بورے والا سے رجوع کیا، جس پر عدالت نے 29 جنوری 2025 کو آئل مل ڈی سیل کرنے اور کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا حکم دے دیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اس حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ مجسٹریٹ کو ایمرجنسی پروہیبیشن آرڈر ختم کرنے کا قانونی اختیار حاصل نہیں تھا۔

جسٹس غلام سرور نہنگ نے فیصلے میں لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 175(2) کے تحت کوئی عدالت قانون کی جانب سے تفویض کردہ اختیار کے بغیر اپنے دائرہ اختیار کو استعمال نہیں کر سکتی، پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی دفعہ 18(2) کے تحت فوڈ اتھارٹی متعلقہ فوڈ آپریٹر کو نوٹس دینے اور تحریری وجوہات ریکارڈ کرنے کے بعد ایمرجنسی پروہیبیشن آرڈر کی توثیق، اس میں ترمیم یا اسے کالعدم قرار دے سکتی ہے۔

عدالت کے مطابق مجسٹریٹ کو ایکٹ کے تحت جرائم کی سماعت کا اختیار حاصل ہونے سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ فوڈ اتھارٹی کے انتظامی احکامات بھی ختم کر سکتا ہے، عدالت نے مزید قرار دیا کہ قانون میں مقررہ طریقہ کار کو نظرانداز کرکے کسی دوسرے فورم سے ریلیف حاصل نہیں کیا جا سکتا، سیل شدہ کاروباری جگہ کو ڈی سیل کرنے سے متعلق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے 2016 کے ضوابط میں ڈائریکٹر جنرل کو مجاز اتھارٹی قرار دیا گیا ہے۔

عدالت کے مطابق مالی مشکلات یا لائسنس کی قانونی حیثیت سے متعلق مؤقف بھی کسی عدالت کو ایسا اختیار نہیں دے سکتا جو قانون نے اسے تفویض نہ کیا ہو۔

عدالت نے واضح کیا کہ فیصلے میں فوڈ اتھارٹی کی اصل کارروائی کے میرٹ، رینڈرڈ فیٹ آئل کے محفوظ یا غیر محفوظ ہونے، لیبارٹری رپورٹس کی حیثیت یا ملزم کی فوجداری ذمہ داری کا تعین نہیں کیا گیا، عدالت نے صرف مجسٹریٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق قانونی سوال کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مجسٹریٹ کا آئل مل ڈی سیل کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا، تاہم آئل مل کے مالک کو قانون کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رجوع کرنے کی اجازت دے دی، عدالت نے قرار دیا کہ ایسی درخواست پر مجاز اتھارٹی مقررہ قانونی طریقہ کار کے مطابق میرٹ پر فیصلہ کرے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleکرنٹ سے ہاتھ کھونے والی بچی کے تمام علاج کا خرچ پیسکو کو اٹھانے کا حکم
Next Article گولڈ میڈلسٹ طالبہ کے دودھ فروش والد نے پلاٹ بیچ کر ٹریول ایجنٹ کو رقم دی، ذرائع
amirrao
  • Website

Related Posts

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین اکتوبر 29, 2026

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

قصور: کنگن پور کے گاؤں محمود خانیکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی…

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.