خیبرپختونخوا میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب
خیبرپختونخوا میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت دھرنوں، جلسوں اور احتجاج میں مصروف ہے اور صوبے میں گورننس کا بحران ہے۔
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عوامی مسائل کے حل اور صوبے کے انتظامی امور بہتر بنانے کے لیے ڈپٹی وزیراعلیٰ مقرر کیا جائے۔
عدالت نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

