Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نومبر 3, 2026

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»عالمی عدالت: طالبان امیر ہیبت اللہ سمیت چار اعلیٰ رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری
اہم ترین

عالمی عدالت: طالبان امیر ہیبت اللہ سمیت چار اعلیٰ رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری

amirraoamirraoاکتوبر 6, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  • عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے افغانستان میں خواتین، لڑکیوں اور دیگر افراد پر مبینہ مظالم، بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور صنف کی بنیاد پر استحصال کے الزام میں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے چار سینئر رہنماؤں کے باقاعدہ وارنٹِ گرفتاری کو اعلانیہ جاری کر دیا ہے۔

عالمی عدالت کے فیصلے کے تحت یہ وارنٹ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ، چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی، حبیب اللہ آغا اور ندا محمد ندیم کے خلاف جاری کیے گئے ہیں، جنہیں ابتداء میں ضوابط اور گواہوں کے تحفظ کی خاطر خفیہ رکھا گیا تھا۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ترجمان اور ججز کے مطابق اس بات کے معقول اور مضبوط شواہد موجود ہیں کہ یہ چاروں شخصیات روم اسٹیچوٹ کے آرٹیکل سات کے تحت صنف اور سیاسی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف سنگین جرائم، جن میں قتل، قید، تشدد، زبردستی گمشدگی اور بنیادی آزادیوں کی سلب کاری شامل ہے، ان کے احکامات دینے اور انہیں نافذ کرنے میں براہِ راست مجرمانہ ذمہ دار ہیں۔

عالمی عدالت کے ججز نے نشاندہی کی ہے کہ 15 اگست 2021ء میں افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قائم ہونے کے بعد سے کم از کم 20 جنوری 2025ء تک نافذ کی جانے والی پالیسیوں نے عام آبادی بالخصوص خواتین کی زندگی اور آزادی کو شدید متاثر کیا ہے۔

عدالت کے مطابق افغان خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم، کام کی جگہوں، عام نقل و حرکت، اظہارِ رائے، مذہبی اور فکری آزادی جیسے بنیادی حقوق سے یکسر محروم کر دیا گیا اور ان افراد کو بھی نشانہ بنایا گیا جنہیں خواتین اور لڑکیوں کا اتحادی یا حامی سمجھا جاتا تھا۔

آئی سی سی کے سابق پراسیکیوٹر کریم خان نے گزشتہ برس ان وارنٹس کی درخواست کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ افغان خواتین، لڑکیاں اور غیر روایتی صنف سے تعلق رکھنے والے افراد طالبان کی جانب سے ایک ناگفتہ بہ اور بے مثال مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، جسے عالمی قانون میں انسانیت کے خلاف جرم تصور کیا جاتا ہے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اس اقدام پر افغان حکومت کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔

افغان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں عالمی عدالت کے فیصلے اور وارنٹس کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ افغانستان بین الاقوامی عدالت کے نام سے قائم کسی بھی ادارے یا عدالت کو تسلیم نہیں کرتا اور نہ ہی اس کے موقف اور فیصلوں کو کوئی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ ہم صرف اسلامی شریعت اور اپنی افغان عدالتوں کے فیصلوں کے پابند ہیں، کسی غیر ملکی یا نام نہاد عالمی اداروں اور انٹیلی جنس کے احکامات کے نہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleخیبرپختونخوا کا مستقبل؟ صدر اور وزیراعظم کے درمیان آج مشاورت ہوگی
Next Article معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب
amirrao
  • Website

Related Posts

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نومبر 3, 2026

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین نومبر 3, 2026

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے…

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.