علی امین گنڈاپور: لانگ مارچ کی تاریخ بدلنے سے پارٹی کمزور ہوئی
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی اور تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھے گا تو وہ مطالبات تسلیم کرے گی، جبکہ حکومت سے مذاکرات کرنا فیصلہ سازوں کا کام ہے۔
علی امین گنڈاپور کے مطابق صوبے میں وزیراعلیٰ کی رٹ نہ ہونے کے باعث وزراء، ارکان اور کارکنوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہی وزارتِ اعلیٰ چھوڑی تھی۔
علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی ہے۔

