لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکی نے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔
ایشین گیمز 2026 پاکستان ٹیم کے ساتھ ان کی آخری سیریز ہوگی، جس کے بعد وہ کوچنگ ذمہ داریوں سے الگ ہوجائیں گے۔
ذرائع: ایشلے نوفکی کی ایک ایسوسی ایٹ ملک کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔
پی سی بی نے نئے بولنگ کوچ کی تلاش شروع کردی، امیدوار 8 اکتوبر تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

